Home / Literary Activities / جے،این،یومیں غیر ملکی طلبہ وطالبات کوالوداعیہ

جے،این،یومیں غیر ملکی طلبہ وطالبات کوالوداعیہ

جے،این،یو میں غیر ملکی طلبہ وطالبات کوالوداعیہ

ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہر لعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی میں آج غیر ملکی طلبہ وطالبات کو الوادعیہ دیاگیا۔اس الوداعیہ تقریب میں اردوکی نئی بستیو ں جرمنی ، فین لینڈ ، فرانس ،امریکہ، اٹلی ، جاپان اور مصرسے آئے طلبہ وطالبات جو تقریباًایک سال سے اردوپڑھ رہے تھے۔ان طلبہ وطالبات کے لیے ایک الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹرآف انڈین لنگویجیزکے سابق چیرپرسن پروفیسر انورپاشا نے ان تمام طلبہ وطالبات کی کارکرگی کا جائزہ لیتے ہوئے اردوکی موجودہ صورت حال پر جامع گفتگو کی اور ساتھ ہی اردوکی نئی بستیوں میں اردوکے تئیں بیداری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس اہم تقریب میںپروفیسرمحمد خواجہ اکرام الدین نے یہ کہا اردوکی نئی بستیوں میں موجوداردو طلبہ وطالبات کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میںاردو سیکھنے کے لیے دور دراز ممالک کا سفر کیا ۔ایک سال کے دوران انھیں اردو بولنے ، لکھنے اور پڑھنے کی ایسی مشق کرائی گئی کہ یہ آسانی سے اردو بول رہے ہیں ۔پروفیسر خواجہ اکرام نے ان طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ اس کے بعد باضابطہ یونیورسٹی میں اردو کی تعلیم نہیں حاصل کر سکیں تو اب گھر بیٹھے اردو پڑھتے رہیں اس کے لیے انھوں نے آن لائن اردو لرنگ سائٹ پر انھیں مفت رجسٹریشن دینے کو وعدہ کیا تاکہ ثانوی اوع اعلیٰ سطح پر یہ اردو کی تعلیم کو جاری رکھ سکیں ۔ اس پر تمام غیر ملکی طلبا وطالبات نے اس اعلان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ ہم اپنے ملکوں میں اس ویب سائٹ سے استفادہ کریں گے۔ڈاکٹر توحیدخان نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو سیکھنے کا مطلب ہے کہ ہندستان کو آپ بخوبی سمجھ سکیں گے کیونکہ اردو یہاں کی لینگوا فرینکا رہی ہے اور آج بھی یہ رابطے کی زبان ہے ۔ سینٹر کے چیرپرسنڈاکٹر گوبند پرساد نے ان طلبہ وطالبات کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا ۔

اس الوداعیہ تقریب میں ڈاکٹر شفیع ایوب،ڈاکٹر معین خان،رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔تمام شرکا نے یکے بعددیگرے غیرملکی طلباوطالبات سے روبروہوکرمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

IMG_0042 IMG_0044 IMG_0045 IMG_0046 IMG_0048 IMG_0049 IMG_0055 IMG_0056 IMG_0063 IMG_0069 IMG_0071

About admin

Check Also

مشاہدات

میرے سفرناموں کا مجموعہ “مشاہدات” جلد منظر عام پر آئے گا Share on: WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *