Home / Socio-political / اسلافِ کرام نے نمازوں کی پابندی کا درس دیا

اسلافِ کرام نے نمازوں کی پابندی کا درس دیا

اسلافِ کرام نے نمازوں کی پابندی کا درس دیا

۵!مساجد کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں عامۃالمسلمین کی شرکت

مالیگاؤں۔اخلاص کے ساتھ کیا جانے والا عمل ضائع نہیں ہوتا۔یہاں مساجد کی تعمیر کا جو سلسلہ جاری کیاگیا ہے اس میں خلوص و لگن کا یہ ثمرہ ہے کہ آج ایک ہی دن میں ۵!مساجد کا ۵!نمازوں سے افتتاح عمل میں آیا۔ ملک کی تاریخ کا یہ اہم باب بنے گا۔ میں ان مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے بھائیوں کے لیے دعائے خیر کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس کا عظیم صلہ دے گا۔اپنے ایمان و عقیدے کی سلامتی کو ہر چیز پر مقدم رکھیں۔ان کلمات کا اظہارمجاہدِ اہلِ سُنّت الحاج محمد سعید نوری (سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی) نے مسجد اہلِ سنت پاسبان ملت نورباغ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ یہاں نماز عشا کی امامت مولانا محمد عرفان رضا مصباحی نے کی۔ جب کہ ’’مساجد کا مسلم معاشرے میں رول‘‘ کے عنوان پر موصوف نے تقریر کی اور مفتی محمد نعیم رضابرکاتی مصباحی نے ’’مسلک اہل سنت کی حقانیت کتاب و سنت کی روشنی میں‘‘ کے زیرعنوان علمی گفتگو کی۔مولانا عرفان رضا مصباحی نے کہا:مساجد کی تعمیر آقا کریم ﷺ کی سنت ہے، صحابہ نے اس کے لیے بڑی قربانیاں پیش کیں۔ مسلمانوں کے جملہ مسائل کے حل کے لیے مساجد کا رول اسلامی تاریخ میں ایک مرکز کا رہا ہے۔یہاں سے تربیتی فکر عام ہوئی ہے اور دین کا مقدس علم پھیلا ہے۔ ہزاروں عامۃالمسلمین نے بارانِ رحمت کے روح پرور ماحول میں نمازِ عشا ادا کی۔ اسی طرح نمازِ مغرب سے مسجد علامہ حامد رضاخاں کا افتتاح عمل میں آیا، یہاں اپنے خطاب میں مولانا سید آصف قبال مصباحی نے کہا کہ اسلاف کرام کے کارناموں سے قوم کو واقف کرانا وقت کا تقاضا ہے، جس کا اظہار رضا اکیڈمی نے اسلاف کے ناموں سے منسوب مساجد کے قیام سے کیا۔ ان مساجد کے افتتاح کی برکت سے بارانِ رحمت کانزول کام کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔مسجد بانو مریم قطب الدین کا افتتاح نمازِ ظہر سے ہوا۔ نماز کی امامت مولانا مدثر حسین رضوی ازہری نے فرمائی،یہاں موصوف نے اپنے خطاب میں فرمایا:حدیث پاک میں روئے زمین پر سب سے افضل جگہ مسجدکو قرار دیا گیا ہے۔ وہ لائق مبارک باد ہیں جو مساجد کی تعمیر کرتے ہیں اور انھیں سجدوں سے آباد کرتے ہیں۔ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ نمازوں کی پابندی کریںاور اعمالِ صالحہ کو بجالائیں۔ ایمان و عقیدہ کی درستی کے بعد اعمالِ صالحہ کی ادائیگی بھی لازمی ہے جن میں سب سے نمایاں نماز ہے۔ ہمارے اسلافِ کرام نے ہمیشہ نمازوں کی پابندی فرمائی۔ اور اسی کا درس دے کر مسلم معاشرے کے وقار کو سر بلند کیا۔ موصوف نے مزید کہا کہ ہمیں کامیابی چاہیے تو نمازوں سے رشتہ استوار کریں اور مسلم معاشرے کو نماز و نیک اعمال سے پاکیزہ بنائیں۔رضا اکیڈمی کے اعلان کے مطابق ۵!مساجد کا ایک ہی دن میں افتتاح کیا گیا، جن میںنماز فجر سے مسجد حضرت سمیّہ کا افتتاح مفتی محمد نعیم برکاتی مصباحی کی امامت سے ہوا۔ آپ نے نماز سے قبل اپنے خطاب میں فرمایا وہ لائق مبارک باد ہیں جو اپنی جبینوں سے مسجد کو آباد کرتے ہیں اور اللہ کے گھر کی تعمیر میں اپنے مال سے حصہ لیتے ہیں۔ آپ نے مزید کہا کہ رضا اکیڈمی نے شہر میں مساجدِ اہلِ سنت کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر کے تعمیری فکر عطا کی ہے۔اللہ تعالیٰ انھیں عزم و حوصلہ دے۔ نمازِ عصر سے مسجد اہلِ سُنت صغریٰ حجن کا افتتاح مفتی محمد رضا مرکزی کی امامت سے ہوا۔یہاں مولانا احمد رضا حنفی نے مساجد کی اہمیت و افادیت پر احادیث کے حوالے سے گفتگو کی اور مساجد کے تاریخی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں ۵!مساجد کا ۵!نمازوں سے افتتاح ملک کی تاریخ بے مثل و مثال ہے۔ مساجد کے افتتاح کی تمام تقاریب میں مسجد کے تمام حصے پُر تھے، نمازیوں کی اس قدر کثرت تھی کہ اطراف کی جگہوں پر ہزاروں افراد نے نماز ادا کی اور ان ایمان افروز مجالس میں شرکت کر کے اپنی دینی بیداری کا ثبوت دیا۔ ان تقاریب میں مالیگاؤں اور اطراف میں چوپڑہ، نندوربار، بھساول، پارولہ، چالیس گاؤں، دھولیہ، سٹانہ، املنیر، سورت، بھیونڈی، ممبئی، اورنگ آباد، منماڈ، جلگاؤں، دھرن گاؤں سے ہزاروں برادرانِ اہلِ سنت نے شرکت کی۔الحاج ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے مساجد کی افتتاحی تقاریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مسلمانان اہل سنت کا شکریہ ادا کیا۔مساجد میں قرآنی خوانی وصلوٰۃ وسلام کا اہتمام بھی ہوا۔ مسلمانان عالم کے جان و مال، عزت و آبرو اور ایمان و عقیدہ کی حفاظت، خیروبرکت کے لیے رقت انگیز دعائیں بھی کی گئیں۔

٭پریس سکریٹری؛نوری مشن مالیگاؤں

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *