قصر عابدین کی سیر الاستاد دکتور بسنت محمد شکری کے ساتھ
قاہرہ کو دنیا بھر میں تہذیبی وراثت کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اس جدید قاہرہ کی تعمیر و تشکیل کے آثار بھی موجود ہیں ، ان میں قصر عابدین کو بھی اہم مقام حاصل ہے۔
قاہرہ میں واقع قصر عابدین دنیا کے قیمتی محلات میں شمار ہوتاہے۔ یہ میدان جمہوریہ ( تحریر اسکوائر ) کے قریب قصر النیل اسٹریٹ پر واقع ہے۔ فرنچ اور روسی طرز تعمیر کا یہ ایک انوکھا نمونہ ہے ۔1863 میں اس کی تعمیر شروع ہوئی اور 1874 میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔اس کی تعمیر میں ایک خطیر رقم خرچ کیا گیا ویکی پیڈیا کے مطابق اس عہد میں ستائیس لاکھ مصری پونڈ اس کا صرفہ تھا۔ اس کے علاوہ اس کی زیب و آرائش میں ترکی طرز کو بھی شامل کیا گیاہے۔زیب وآرائش میں خالص سونے کا استعمال کیاگیا ہے۔ اس کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے ۔ لیکن اس کے اندر موجود قیمتی زیورات، ہیرے جواہرات ، نادر پینٹنگ ،اس عہدمیں استعمال کئے جانے والے جدیدترین اسلحہ جات، چاندی کے ظروف اور شیشے کی برتن وغیرہ کی موجودگی یہ بتانے کے لیے کافی ہیں کہ کس طرح اسلامی حکومتیں عیش وعشرت میں ڈوب چکی تھیں ۔ عابدین بک کے نام سے منسوب اس محل میں جدید مصر کے معمار محمد علی باشا کے عہد کی بھی بہت سی چیزیں یہاں موجود ہیں۔اس محل کو اب میوزیم میں تبدیل کر دیا گیاہے لیکن بالائی منزل ابھی بھی حکمراں طبقے کے استعمال میں ہے یہ اب بھی سرکاری طور پر مصر کے صدر کا دفتر تصور کیا جاتاہے۔لیکن شاید یہ کاغذی طور پر ہی اس کا یہ مقام ہے ۔
:قصرعابدین
:قصر عابدین میں موجود قیمتی اشیاء
اسلحہ جات کی تصاویرـ
:کچھ پینٹیک کی تصویریں
اس کے علاوہ چند اہم تصاویر تاکہ اس میوزیم کو تصویروں کی زبانی دیکھا جا سکے