Home / Socio-political / زرداری اور حقانی : پاکستان کا نیا کا مسئلہ

زرداری اور حقانی : پاکستان کا نیا کا مسئلہ

ان دنوں پاکستان میں ایک کہرام مچا ہوا ہے اور ہر شخص کی زبان پر ایک  ہی  سوال ہے کہ کیا واقعی اسامہ بن لادن کی موت کے بعد پاکستان کے صدر آصف زرداری اتنے ڈر  گئے تھے کہ انھیں امریکہ سے مدد مانگنی پڑی ۔ اس سوال کےجواب میں  زیادہ تر   لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ قرین قیاس ہے کیونکہ  جس انداز سے امریکی کمانڈوز نے  بغیر  اجازات  کے  پاکستان کی سر زمین میں گھس کر کاروائی کی اور اسامہ بن لادن کی ہلاک کر کے ان کی لاش بھی ایسی انجانے  جگہ میں دفن کردی ۔ اس سے پوری دنیا میں امریکہ کے خلاف شکوک و شبہات کا ایک ایسا سلسلہ قائم ہو اکہ ابھی تک ختم  نہیں ہوا، اب تک دنیا میں بیشتر لوگ اس پر یقین نہیں رکھتے کہ واقعی اسامہ وہاں موجود تھے او ر ان کو انھیں امریکی کمانڈورز  نے ہلاک کیا۔   لیکن یہ شکوک و شبہات اپنی جگہ لیکن اتنی تو حقیقت ہے کہ امریکہ کمانڈوز پاکستان کی سر حد میں داخل ہوکر انھوں نے یہ پیغام دے دیا کہ امریکہ کسی بھی   پاکستان کی سر زمین میں گھس کر کاروائی کر سکتی ہے ۔ اس  کاروائی کے بعد پاکستان میں عوامی غم و غصہ سامنے آیا کہ کیسے یہ ممکن ہو کہ امریکیہ فوج داخل ہوجائے ، کاروائی کر کے چلی جائے اور پاکستان کی فوج اور حساس اداروں کو پتہ نہ چلے۔اس سوال کو لے کر موجودہ حکومت کے خلاف جس طرح کا رد عمل سامنے آیا تھا اس سے اس شک کو بھی جگہ ملی تھی کہ ہوسکتا ہے  فوجی بغاوت ہوجائے ۔ اس حوالے سے بھی میڈیا میں میں سر گوشیاں ہوئیں تھیں ۔ شاید اسی لیے یہ عین ممکن ہے کہ زرداری صاحب نے اس طرح کا اقدام حفظ ما تقدم کے طور پر کیا ہو۔

لیکن اس انکشاف سے ایک بڑ ا نقصان یہ ہورہا ہے کہ یہ اب فوج اور حکومت میں  عدم اعتماد کی ایک فضا قائم ہو گئی ہے ، جو کسی بھی طرح ملک کی سلامتی کے حق میں نہیں ہے۔لیکن اس کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا پاکستان میں جمہوریت اتنی کمزور ہے کہ وہ ایک جھٹکے میں گر جائے اور ملک پر فوج قابض ہوجائے ؟ اگر واقعی زرداری صاحب نے اس کوف سے امریکہ کو خط لکھ کر مدد مانگی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ وہ بجائے امریکہ کو خط لکھنے کے خود پاکستان کے اندر سیاسی پارٹیوں سے صلاح و مشورہ کرکے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی سمت میں کوشش  کرتے ۔ ابھی متضاد  خبریں آرہی ہیں اب حقیقت جو بھی ہو لیکن یہ  قابل غور پہلو ہے کہ پاکستان میں کس طرح سیاسی  قوتوں  کو مضبوط کیا جائے ؟

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

One comment

  1. یہ ایک نئی چال ہوسکتی ہے، جس سے فوج اور سول اداروں میں بے اعتمادی پیدا کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *