Home / Literary Activities / جرمنی میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کو” حیدر طباطبائی ایوارڈ”سے نوازاگیا
kw567

جرمنی میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کو” حیدر طباطبائی ایوارڈ”سے نوازاگیا

received_815241492020067 received_10213757672030914 received_10213757671790908 received_10213757670750882 received_10213757668670830 received_815241645353385 received_10213757684071215IMG_6530

جرمنی میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کو” حیدر طباطبائی ایوارڈ”سے

نوازاگیا 
فرینکفDSC_0852رٹ، جرمنی۔ ۱۵ مئی
رپورٹ سید اقبال حیدر

حلقۂ ادب جرمنی اور ہیومن ویلفئیر ایسوسی ایشن ، فرینکفرنٹ کی جانب سے حیدر طباطبائی کی یاد میں ایک بین الاقوامی سیمناراور ایوراڈ تقریبات کا انعقادکیاگیا۔ حیدر طباطبائی اردو تنقید و تحقیق اور شاعری میں ایک بڑ ا نام ہے انھوں نے مشرقی پیمانۂ نقد کو اپنایا اور اردو ادب میں کئی گرانقدر سرمائے کا اضافہ کیا ۔ حیدر طباطبائی کا آبائی وطن شہر لکھنؤ ہے ۔ انھوں نے تہذیب وثقافت کا ملک ایران میں برسوں تعلیم و تدریس کے غرض سے گزارا اس کے بعد لندن میں مقیم ہوگئے ۔ یہاں انھوں نے شہر زاد نامی رسالہ بھی جاری کیا جو مہجری ادبی رسالے میں سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے آئین سخنوری کتاب سے اردو ادب میں ایک نئے رجحان کو جگہ دی ۔ ابھی گزشتہ ماہ انھوں نے اس جہان فانی کو الوداع کہا۔ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حلقۂ ادب جرمنی اور ہیومن ویلفئیر ایسوسی ایشن ، فرینکفرنٹ نے ایک بین الاقوامی سیمنار کا انعقادکیا جس میں جرمنی ، انگلینڈ اور ہندستان سے کثیر تعداد میں ادبا اور شعرا نے شرکت کی۔اس موقعے پر حلقۂ ادب جرمنی کی جانب سے “حیدر طباطبائی ایوارڈ ” کا آغاز کیا ۔
پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں اردو کے استاد ہیں، اردو ادب میں ان کا ایک جانا پہچانا نام ہے انھوں نے مہجری ادب اورمہجری ادیبوں اور قلمکاروں سے روابط بحال کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ،وہ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں،جدید میڈیا اور نئی ٹکنالوجی پر ان کا بہت اہم received_10213757670750882 received_10213757668670830
کام ہے۔ ان کی انہی خدمات کے پیش نظر سید اقبال حیدر سیکریٹری حلقۂ ادب جرمنی نے انھیں” حیدر طباطبائی ایوراڈ”سے نواز ا ۔

About admin

Check Also

IMG_7835

ہوس گروہی گروپ

ہوس گروہی گروپ شام کو ولیمہ کا پروگرام تھا یہ تقریب شہر کے ایک شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *